وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سینئر براڈ کاسٹر عشرت فاطمہ پاکستان کی نشریاتی تاریخ میں ایک نمایاں، معتبر اور قابلِ فخر شناخت رکھتی ہیں، جن کی خدمات ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں۔

جمعرات کے روز عشرت فاطمہ کے گھر آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عشرت فاطمہ کا 45 سالہ شاندار کیریئر پیشہ ورانہ دیانتداری، مہارت اور قومی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے، اور ملک کا ہر طبقہ اور ہر عمر کا فرد انہیں جانتا اور پہچانتا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اگرچہ عشرت فاطمہ نے 10 سال قبل پاکستان ٹیلی ویژن اور حال ہی میں ریڈیو پاکستان سے علیحدگی اختیار کی، تاہم اب ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پاکستان ٹیلی ویژن میں بطور مینٹور نئی نسل کے نیوز کاسٹرز کی تربیت کے لیے خدمات انجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی شمولیت سے پی ٹی وی کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ عشرت فاطمہ نیوز کاسٹرز کی تربیت، اردو زبان کے درست تلفظ، اور دباؤ یا ہنگامی حالات میں خبروں کی پیشکش کے تقاضوں سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، خصوصاً قدرتی آفات اور ایمرجنسی حالات میں ان کا تجربہ نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ عشرت فاطمہ کا کبھی سیاست سے کوئی تعلق یا سیاسی جھکاؤ نہیں رہا، انہوں نے پوری زندگی پیشہ ورانہ اصولوں کے تحت خدمات انجام دیں، اور ان کی واپسی نوجوان اینکرز اور نیوز کاسٹرز کے حوصلے بلند کرے گی۔

اس موقع پر عشرت فاطمہ نے وفاقی وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیوز ریڈنگ ان کی زندگی کا حصہ ہے اور اگر ان کے تجربے سے کوئی سیکھ سکتا ہے تو اس سے انہیں دلی خوشی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت افراد کو آگے بڑھنے کے لیے عزت، اعتماد اور سازگار ماحول کی ضرورت ہوتی ہے، صرف مالی وسائل ہی سب کچھ نہیں ہوتے۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی میں نئی نسل کی تربیت کے لیے فراخ دلی سے آمادگی ظاہر کی ہے، جس پر وہ ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، اور حکومت سینیئر براڈ کاسٹرز کی خدمات اور تجربے کی حقیقی قدر کو یقینی بنائے گی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ، سیکریٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل، پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

پاکستان اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشق جاری، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں تقریب کا انعقاد

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن