گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کو افغان سرحد کے راستے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خطرات درپیش ہیں، فیصل کریم کنڈی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 9 مئی میں وزیراعلیٰ ملوث ہو یا میں خود ملوث ہوں، سب کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، 9 مئی ملکی تاریخ کا ایسا باب ہے جو کہ کبھی نہیں بھولا جا سکتا، 9 مئی کے مجرمان یا سہولت کاروں کو اگر سزائیں ہوتیں تو آج ہمیں یہ مشکلات نہ دیکھنی پڑتیں۔
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو۔ فیصل کریم کنڈی pic.twitter.com/m3UIS0kljL
— WE News (@WENewsPk) January 15, 2026
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئی ڈی پیز کے حوالے سے وفاقی حکومت تعاون کر رہی ہے، صوبائی حکومت بھی تعاون کر رہی ہے، آئی ڈی پیز کو فنڈز بھی دے رہے ہیں اور دوسری طرف کہہ رہے ہیں کہ آپریشن بھی نہیں ہونے دیں گے، پھر کہتے ہیں کہ کوئی پوچھتا بھی نہیں ہے آپریشن کے حوالے سے، اگر کوئی نہیں پوچھ رہا تو آپ کیسے کہتے ہیں کہ آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں گورنر راج موجود ہے، لیکن اس وقت اس پر غور نہیں کیا جا رہا، ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور تمام ادارے مل کر صوبے کے امن کے لیے کام کریں، ایسے حالات پیدا نہ ہوں کہ وفاقی حکومت گورنر راج کے اقدام پر مجبور ہو۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی سزا یافتہ، احتجاج سے کیسے رہائی ہو سکتی ہے؟ فیصل کریم کنڈی
ان کا کہنا تھا کہ آج ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ صوبے کے حالات خراب ہیں، صوبے میں دہشت گردی کے حملے ٹی ٹی پی کر رہی ہے جس کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں، کیا یہ حملے اسرائیل یا انڈیا نے کیے ہیں، یہ انہی ٹی ٹی پی کے لوگوں نے کیے ہیں، جن کے بارے میں سہیل آفریدی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ثبوت دے دیں، اس سے بڑا ثبوت کیا ہے کہ افغانستان صوبے میں دخل اندازی کر رہا ہے۔














