پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم اور آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کے درمیان بگ بیش لیگ میچ میں ہونے والے تنازع پر پاکستان کے سابق کرکٹر رانا نوید الحسن نے اپنی رائے دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں رانا نوید الحسن نے کہا کہ بگ بیش لیگ یعنی بی بی ایل نے انہیں یہ سکھایا کہ آسٹریلوی کرکٹرز نہایت صاف گو اور کھلے ذہن کے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش: اسٹیون اسمتھ کے سنگل نہ لینے پر بابراعظم ناراض کیوں ہوئے؟
انہوں نے مزید کہا کہ ایک طویل عرصے تک بی بی ایل میں کھیلنے کے دوران انہوں نے یہ دیکھا کہ بڑی لیگیں کس طرح کام کرتی ہیں اور وہاں کھلاڑیوں کو بڑے ناموں سے کوئی خوف نہیں ہوتا۔
رانا نوید الحسن نے وضاحت کی کہ آسٹریلوی کرکٹرز صرف کھلاڑی کی صلاحیتوں اور میچ پر امپیکٹ دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔
https://www.facebook.com/search/top?q=rana%20naveed%20ul%20hassan
’جب آپ انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ کھیلتے ہیں تو آپ کو صرف آپ کی کارکردگی کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے۔ اسٹیو اسمتھ کا رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ہر کھلاڑی کو کہاں دیکھتے ہیں۔‘
انہوں نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ماڈرن ٹی20 کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں اور کردار پر دوبارہ غور کریں تاکہ وہ ٹیم کے کلچر کے مطابق کھیل سکیں۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم بگ بیش لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل، سڈنی سکسرز نے کتنے میں خریدا؟
مذکورہ تنازع گزشتہ روز سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر کے میچ کے دوران سامنے آیا، جب اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کی شاٹ پر رن لینے سے انکار کر دیا۔
اس واقعے پر بابر اعظم ناخوش نظر آئے اور آؤٹ ہونے کے بعد باؤنڈری لائن کو بیٹ مار کر اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔













