جیکب آباد: خاتون کا پولیس اہلکاروں پر پوتی سے زیادتی کا سنگین الزام، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیکب آباد میں ایک خاتون نے ایس ایچ او، ہیڈ محرر سمیت 7 پولیس اہلکاروں پر اپنی پوتی سے زیادتی کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق چند روز قبل پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا، جس دوران انہیں اور ان کی 2 پوتیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ بعد ازاں علاقہ معززین کی مداخلت پر انہیں اور ایک پوتی کو رہا کر دیا گیا، تاہم پولیس اہلکار ایک پوتی کو اپنے پاس لے گئے اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: مبینہ زیادتی کے ملزم پولیس سپاہی کے حق میں فیصلہ آنے پر خاتون نے خود کو آگ لگا دی

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی جیکب آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ خاتون کے الزامات کی روشنی میں قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور پولیس کی جانب سے اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاتون اور اس کے اہل خانہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پانچوں آئل ریفائنریاں ریفائنری اپ گریڈ پالیسی کے تحت معاہدوں کے لیے تیار، علی پرویز ملک

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ