رنگین رِنگ نیبیولا میں لوہے کا پراسرار ستون دریافت، سائنسدان حیران رہ گئے

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خلائی ماہرین کے مطابق مشہور اور رنگین رِنگ نیبیولا میں ایک نیا معمہ سامنے آیا ہے۔

سائنسدانوں نے نیبیولا میں آئرن کے ایٹمز کی ستون جیسی ایک بڑی بار دریافت کی ہے جو زمین سے دیکھنے پر رِنگ کی شکل میں نظر آتی ہے، مگر دراصل یہ شاید ایک سلنڈر کی مانند ہے جسے ہم سیدھے دیکھ رہے ہیں۔ یہ ڈھانچہ بہت بڑا ہے، اس کی لمبائی پلوٹو کے مدار کے مقابلے میں سینکڑوں گنا زیادہ اور اس میں تقریباً مارس کے برابر لوہا موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا پھیلتی ہوئی کائنات دوبارہ سکڑنے لگی ہے؟ نئی سائنسی پیشرفت نے سائنسدانوں کو حیرت میں ڈال دیا

یہ حیران کن دریافت ویلیم ہرسل ٹیلی سکوپ کے ذریعے کی گئی، جو اسپین کے جزیرے لا پالمہ میں واقع ہے، اور اس میں ویو نامی نئے آلے کا استعمال بھی کیا گیا۔

رِنگ نیبیولا، ملکی وے کہکشاں کے ہمارے پڑوس میں واقع ایک شاندار خلائی ڈھانچہ ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق، یہ بنیادی طور پر ہائیڈروجن اور ہیلیم پر مشتمل ہے، اور اس میں چند بھاری عناصر بھی موجود ہیں۔

یہ نیبیولا پہلی بار فرانسیسی ماہر فلکیات چارلس میسیئر نے 1779 میں دریافت کی تھی اور اس کے بعد سے اسے وسیع پیمانے پر مطالعہ کیا جا رہا ہے۔ ملکی وے میں تقریباً 3,000 نیبیولا دریافت ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سائنسدانوں نے زمین سے ٹکرانے والے کہکشانی اجسام کے مقام شناخت کرلیے

ایسے نیبیولا کی تحقیق سے سائنسدان یہ جان سکتے ہیں کہ ستارے کی زندگی کے کس مرحلے میں اندرونی جوہری عمل سے پیدا شدہ عناصر خلا میں خارج ہوتے ہیں اور اگلی نسل کے ستاروں اور سیاروں کی تشکیل میں کیسے شامل ہوتے ہیں۔

سائنسدان ویسن کا کہنا ہے کہ ہم مزید ڈیٹا حاصل کرنے کے منتظر ہیں تاکہ اس نئے اسرار کو حل کیا جا سکے اور یہ معلوم ہو سکے کہ یہ لوہے کی بار کہاں سے آئی ہے۔

رِنگ نیبیولا ایک ‘پلینیٹری نیبیولا’ کے طور پر جانا جاتا ہے، جو کسی سورج نما ستارے کے ختم ہونے کے بعد بچا ہوا گیس اور دھول کا روشن حصہ ہے۔ جب ستارہ ایندھن ختم کر دیتا ہے تو یہ اپنے بیرونی حصے خارج کر دیتا ہے اور اندرونی حصہ ایک وائیٹ ڈوارف کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم چیونگم  کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

سائنسدان جانیت ڈریو نے کہا کہ ہمیں خاص طور پر یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آیا آئرن کے ساتھ کوئی اور کیمیائی عنصر بھی موجود ہے، کیونکہ یہ ہمیں درست ماڈل سمجھنے میں مدد دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp