نارتھ امریکن ایروسپیس ڈیفنس کمانڈ (این او آر اے ڈی) نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ان کے طیارے جلد گرین لینڈ کے پِٹو فِک اسپیس بیس پہنچیں گے۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ یہ طیارے امریکا اور کینیڈا کے براعظمی بیسز سے آپریشنز کے ساتھ تعاون کریں گے اور ڈیفنس کمانڈ کی طویل مدتی منصوبہ بند سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، جو امریکا اور کینیڈا کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ ڈنمارک کی بادشاہت کے ساتھ جاری تعلقات کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ڈنمارک نے گرین لینڈ میں مزید فوجی تعینات کر دیے
بیان میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ سرگرمی ڈنمارک کی بادشاہت کے ساتھ ہم آہنگی سے کی جا رہی ہے، اور تمام متعلقہ افواج لازمی سفارتی اجازت ناموں کے ساتھ آپریشن کریں گی۔ حکومتِ گرین لینڈ کو بھی منصوبہ بند سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔
North American Aerospace Defense Command (NORAD) aircraft will soon arrive at Pituffik Space Base, Greenland. Along with aircraft operating from bases in the continental United States and Canada, they will support various long-planned NORAD activities, building on the enduring…
— North American Aerospace Defense Command (@NORADCommand) January 19, 2026
بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیفنس کمانڈ شمالی امریکا کے دفاع کے لیے پھیلی ہوئی اور مسلسل آپریشنز انجام دیتا ہے، جو الاسکا، کینیڈا اور امریکا کے براعظمی علاقوں میں سے کسی ایک یا تمام کمانڈ خطوں میں کیے جاتے ہیں۔














