وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی بل گیٹس سے ملاقات، صحت اور اصلاحات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر بل گیٹس سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں صحت کے شعبے، پولیو کے خاتمے، اور ادارہ جاتی و مالی اصلاحات میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اے آئی کی تیز رفتار پیش قدمی سے کونسی ملازمتیں خطرے میں؟ بل گیٹس نے بتا دیا

وزیر خزانہ نے پولیو کے خاتمے اور صحتِ عامہ کے منصوبوں میں گیٹس فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہا، جبکہ بل گیٹس نے ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ فریقین نے پائیدار ترقی اور اصلاحاتی ایجنڈے پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp