بالائی علاقوں میں شدید برفباری، قومی شاہراہیں کھلی رکھنے کے احکامات جاری

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں شدید برفباری کے پیشِ نظر قومی شاہراہوں کو ہر صورت قابلِ آمدورفت رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیر مواصلات نے کہا کہ این ایچ اے کا فیلڈ اسٹاف الرٹ رہے گا اور صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، اہم قومی شاہراہیں بند

وزیر مواصلات نے شہریوں سے کہا کہ سڑک بندش یا دیگر مشکلات کی صورت میں وہ فوری طور پر این ایچ اے کے متعلقہ نمبروں پر رابطہ کریں۔

بالائی علاقوں میں برفباری کے دوران قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی بحالی اولین ترجیح ہوگی، تاکہ لوگوں کی نقل و حرکت بلا تعطل جاری رہے۔

اسلام آباد: بارش کے باعث شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بارش کے باعث شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے۔ ٹریفک سست ہونے سے مختلف شاہراوں پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔

مزید پڑھیں: مری اور گلیات میں شدید بارش و برفباری کی پیشگوئی، سیاحوں کے لیے الرٹ جاری

ترجمان نے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اضافی وقت کے ساتھ سفر کریں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔ کسی بھی اپ ڈیٹ کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp