چین نے بنگلہ دیش سے تعلقات پر امریکی سفیر کے بیانات کو بے بنیاد قرار دے دیا

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے سفارتخانے نے بنگلہ دیش میں امریکا کے نئے سفیر کے حالیہ بیانات کو سختی سے رد کرتے ہوئے انہیں غیر ذمہ دارانہ اور مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، امریکی سفیر نے جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش ظاہر کی اور بعض شعبوں میں چین کے ساتھ تعلقات کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے بنگلہ دیش کو آگاہ کرنے کا عندیہ دیا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے اپنی کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرلیا

اس کے جواب میں چین کے سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ یہ بیانات صحیح اور غلط کو الجھانے والے ہیں اور پس پردہ مقاصد پر مبنی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 5 دہائیوں میں قائم سفارتی تعلقات کے بعد، چین اور بنگلہ دیش نے باہمی احترام، مساوات اور باہمی تعاون کی بنیاد پر تعلقات قائم رکھے ہیں، جن کے مثبت فوائد دونوں ممالک کو حاصل ہوئے ہیں اور خطے کی ترقی و استحکام میں بھی مدد ملی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے آئندہ عام انتخابات قریب، کس سیاسی جماعت کا پلڑا بھاری ہے؟

سفارتخانے نے واضح کیا کہ دوطرفہ تعاون صرف چین اور بنگلہ دیش کا معاملہ ہے اور امریکا کی جانب سے مداخلت یا تنقید کی کوئی ضرورت نہیں۔ ترجمان نے واشنگٹن سے کہا کہ وہ ذمہ دارانہ کردار ادا کرے اور بنگلہ دیش کی استحکام اور خطے میں تعمیری تعاون کو فروغ دینے والے اقدامات پر توجہ دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp