مزید بارشیں اور برفباری، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی

اتوار 25 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے (پی ایم ڈی) نے 26 اور 27 جنوری کو ملک کے بالائی حصوں میں شدید برفباری  کی پیشگوئی کی ہے اور کہا ہے اس دوران سڑکیں بند ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ہیں، محکمہ موسمیات نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اضافی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: شدید برفباری نے ملک کے بالائی علاقوں کو مفلوج کر دیا، فوجی ریسکیو آپریشن، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے الرٹس جاری

پی ایم ڈی کے بیان میں کہا گیا کہ اگلے 2 روز کے دوران شدید برفباری کی وجہ سے ناران، کاغان، دیر، سوات، کلام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات میں شدید برفباری کا خدشہ ہے۔

 آزاد کشمیر میں نیلم ویلی، باغ، پونچھ، حویلی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی اور ژوب میں راستے بند ہونے یا پھسلن جیسے حالات پیدا ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہان ہے کہ اس دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا امکان بھی ہے۔

سیاحوں کو ہدایت

سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے دو روز کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اضافی احتیاط برتیں۔

اس سے قبل ہونے والی شدید برفباری، برفانی تودے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں نظام زندگی شدید متاثر ہے، راستے بند، مسافر پھنسے ہوئے اور بجلی و ریلیف آپریشنز متاثر ہیں جبکہ درجہ حرارت منفی تک پہنچ رہا ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان‘

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی نظام آج رات (اتوار) سے جنوبی مغربی بلوچستان کو متاثر کرے گا اور پیر سے ملک کے مغربی و بالائی حصوں میں اثر دکھائے گا، جس سے ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

شانگلہ میں برفباری کے بعد راستے بند، بجلی کا نظام متاثر

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں شدید برفباری کے باعث چوتھے روز بھی زندگی مفلوج ہے، کیونکہ زیادہ تر اہم اور رابطہ شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہیں اور بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشیں اور برف باری، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

ضلع کے بالائی حصوں میں حالیہ برفباری کے دوران 4 فٹ تک برف پڑی، جسے مقامی رہائشیوں نے 13 سال کی سب سے بھاری برفباری قرار دیا ہے۔ اس برفباری کے نتیجے میں راستے بند اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے معمولات زندگی ٹھپ ہو گئے۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق زیادہ تر اہم اور رابطہ شاہراہیں، بشم سوات اور الپوری پُران روڈز سمیت، چوتھے روز بھی تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے