پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی یا نہیں؟ فیصلہ کل متوقع

اتوار 25 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل متوقع ہے، جو وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کی روشنی میں کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج رات لندن سے لاہور پہنچیں گے، جس کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کل وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں: ’ٹی20 ورلڈ کپ سے متعلق حکومت کا فیصلہ قبول ہوگا‘، محسن نقوی کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات

اس ملاقات میں ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یا عدم شرکت سے متعلق تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بنگلہ دیش کو ایونٹ سے باہر کرنے پر پاکستان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹی20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا عندیہ دیا ہے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے پی سی بی کے مؤقف پر انہیں اعتماد میں لیا۔

ملاقات میں کھلاڑیوں نے چئیرمین پی سی بی کے اصولی مؤقف کو سراہا اور مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

ورلڈ کپ میں بھارت کے شرکت نہ کرنے کے حوالے سے محسن نقوی نے کہاکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے اور پی سی بی آئی سی سی کے دہرے معیار کو مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے کرکٹ کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنگلہ دیش کی حمایت کی، اور پاکستانی حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے من و عن نافذ کریں گے۔

چئیرمین پی سی بی نے مزید کہاکہ سیاست زدہ کرکٹ کسی کے بھی مفاد میں نہیں، سب کو کرکٹ کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ وہ ہر لحاظ سے باصلاحیت ہیں اور کسی بھی میدان میں کامیابی ٹیم ورک سے حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شائقین کرکٹ کی نظریں بھی پاک آسٹریلیا سیریز پر ہیں اور وہ بجا طور پر کھلاڑیوں سے بہترین کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ تنازع: رانا ثنااللہ نے بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑے ہونے کی تجویز دیدی

ملاقات کے دوران کھلاڑیوں نے بھی پی سی بی کے اصولی مؤقف کے ساتھ مکمل اتفاق کا اظہار کیا۔

اس موقع پر کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینیجر ٹیم نوید اکرم چیمہ، عاقب جاوید، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، ڈائریکٹر میڈیا، ڈائریکٹر کمرشل اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

’اسکول میں موٹیویٹ کرتے تھے اب پیزا ڈیلیور کررہے ہو‘، سابق کلاس فیلو کا ڈیلیوری بوائے پر طنز، ویڈیو وائرل

گل پلازہ سانحے کے پیچھے قبضہ مافیا ہوسکتی ہے، فیصل ایدھی نے خدشات کا اظہار کردیا

کیا ’نیو اسٹارٹ‘ کے خاتمے سے نئے ایٹمی خطرات بڑھ جائیں گے؟

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے