وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس میں جدید ترین مانیٹرنگ نظام کا افتتاح

پیر 26 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاسپورٹس کی درخواستوں، پرنٹنگ اور مجموعی کارکردگی کے لیے جدید ترین مانیٹرنگ نظام ‘شکرا’ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس میں 24 گھنٹے فعال مانیٹرنگ روم اور کال سینٹر کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ بہتر، 31 ممالک میں ویزا فری یا آسان سفر ممکن

وزیر داخلہ محسن نقوی کو سیکیور ہائبرڈ انٹیلیجنس فار نالج بیسڈ ریسپانس اینالیٹکس (شکرا) سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل انٹیگریٹڈ ڈیش بورڈ کے ذریعے یومیہ آپریشنز اور تمام عملے کی کارکردگی کی مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن ممکن ہوگی۔

محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے پر ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پاسپورٹ سسٹم کو دنیا کے بہترین ممالک کے معیار کے مطابق ڈھال دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نئے نظام کے تحت پاکستان اور دنیا بھر میں پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی، جبکہ پاسپورٹ کے اپلائی ہونے سے لے کر اس کی فراہمی تک ہر مرحلے پر نگرانی کی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کی کہانی، ’امریکا نے پالیسی نہ بدلی تو کہیں کے نہیں رہیں گے‘

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد شہریوں کو عالمی معیار کی تیز رفتار، محفوظ اور شفاف خدمات فراہم کرنا ہے، جبکہ جدید مانیٹرنگ سسٹم سے محکمہ پاسپورٹس کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

محسن نقوی کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کے سیکیورٹی فیچرز کو آئی سی اے او (ICAO) اسٹینڈرڈز کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے، جبکہ جدید آٹومیٹک جرمن مشینوں کے استعمال سے محکمے کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے۔ آٹومیٹک مشینوں کے ذریعے پاسپورٹ پرنٹنگ کے عمل سے انسانی مداخلت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے ای مانیٹرنگ روم، کال سینٹر، فرانزک لیب اور جدید پروڈکشن یونٹ کا بھی دورہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے مانیٹرنگ سسٹم کے تحت پاسپورٹ دفاتر میں رش کی خودکار نشاندہی، بیک لاگ اور مشینری اسٹیٹس کی نگرانی بھی ممکن ہوگی۔

اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘