صوبے اور عوام کی خاطر سب کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہوں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

پیر 26 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت اور اداروں کو دہشتگردی کے معاملے پر پالیسی سازی کے لیے ایک ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صوبے اور عوام کی خاطر سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔

سہیل آفریدی پیر کے روز اچانک خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچے اور اسمبلی سے خطاب میں حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کو افغان سرحد کے راستے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خطرات درپیش ہیں، فیصل کریم کنڈی

’سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں‘

اسمبلی کے باہر ’وی نیوز‘ سے مختصر گفتگو میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

https://x.com/WENewsPk/status/2015820063094501521?s=20

آپ نے سب کو ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دیا، لیکن کیا آپ خود اداروں کے ساتھ بیٹھیں گے؟ اس سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے اور عوام کی خاطر وہ سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔

اسمبلی اجلاس سے پرجوش تقریر کے دوران سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جاری ہونے والی پریس ریلیز وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان کشیدگی کا پروانہ ہے، 24 رکنی کمیٹی نے تیراہ میں آپریشن کا فیصلہ کیا۔

’آج کے بعد کسی بھی وفاقی ادارے یا وفاق سے کمیونیکیشن زبانی نہیں بلکہ تحریری ہوگی۔‘

سہیل آفریدی نے وفاق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ آئی ڈی پیز کی ادائیگی کی مد میں آج بھی وفاق کے ذمے 52 ارب روپے بقایا ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور صوبائی حکومت کو ساتھ بٹھایا جائے۔ مستقل اور پائیدار امن کے لیے مل بیٹھ کر پالیسی بنانا ہوگی۔

’ایک طرف دہشتگردی ہے، دوسری طرف وفاق بقایاجات ادا نہیں کر رہا، جبکہ اب بھی 4 ہزار 758 ارب روپے وفاق کے ذمے ہیں۔‘

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے کڑی شرط عائد کردی

سہیل آفریدی نے کہاکہ خیبر پختونخوا پر ایک دفعہ پھر دہشتگردی مسلط کی گئی ہے، ہماری جمہوری حکومت کو ایک منصوبے کے تحت گرایا گیا، بدامنی میں کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کا قصور نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

بنگلہ دیش اقوامِ متحدہ کے پیس بلڈنگ کمیشن کا وائس چیئر منتخب

امریکی امیگریشن پالیسیوں کا المیہ؛ بیمار بیٹے کا آخری دیدار بھی نصیب نہ ہوا

سی ٹی ڈی کی کارروائی کامیاب ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 6 دہشتگرد ہلاک

سعودی سائنسدان عمر یغی کی 2025 کے کیمسٹری نوبل انعام پر سعودی تنظیم کی پذیرائی

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے