سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ یمن سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا انخلا سعودی عرب کے ساتھ مضبوط تعلقات کی بنیاد ثابت ہوگا، جو خطے کے استحکام میں مددگار ہوگا۔
مزید پڑھیں: فضل الرحمان کی یمن کے حوالے سے سعودی عرب کے اقدامات کی حمایت، شاہ سلمان کی قیادت پر اظہار اعتماد
پولینڈ کے دورے کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ یمن کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان ’اختلافِ رائے‘ موجود رہا ہے، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے تعلقات انتہائی اہم ہیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہاکہ سعودی عرب ہمیشہ یو اے ای کے ساتھ ایک مضبوط اور مثبت تعلقات کا خواہاں رہا ہے، کیونکہ وہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اندر ایک اہم شراکت دار ہے، اور یہ تعلقات خطے کے استحکام کا ایک اہم عنصر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یمن کے معاملے پر واضح طور پر اختلافِ رائے رہا ہے، تاہم اب یو اے ای نے یمن سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اگر واقعی یو اے ای مکمل طور پر یمن کے معاملے سے الگ ہو جاتا ہے تو پھر سعودی عرب اس کی ذمہ داری سنبھالے گا۔
مزید پڑھیں: یمن کے معاملے پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی دانشمندی کو سراہتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہاکہ یہی قدم اس بات کی بنیاد بنے گا کہ یو اے ای کے ساتھ تعلقات مضبوط رہیں اور یہ تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے مفاد میں کام کرتے رہیں۔














