آسٹریلیا نے اسرائیلی سوشل میڈیا انفلوئنسر کا ویزا کیوں منسوخ کیا؟

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے اسرائیلی سوشل میڈیا انفلوئنسر سیمی یہود کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔

آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ایسے افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دے سکتی جو نفرت پھیلانے کے لیے آسٹریلیا آنا چاہتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرلیا

آسٹریلیا کے وزیر برائے داخلہ ٹونی برک نے منگل کے روز جاری بیان میں کہا کہ ’نفرت پھیلانا آسٹریلیا آنے کی کوئی اچھی وجہ نہیں ہو سکتی۔‘

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب سیمی یہود نے خود اعلان کیا کہ اسرائیل سے روانگی سے محض 3 گھنٹے قبل ان کا ویزا منسوخ کر دیا گیا۔

ٹونی برک کے مطابق جو افراد آسٹریلیا آنا چاہتے ہیں، انہیں درست ویزا کے لیے درخواست دینی چاہیے اور درست مقاصد کے ساتھ ملک کا رخ کرنا چاہیے۔

ویزا منسوخی سے چند گھنٹے قبل سیمی یہود نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراسلام کے خلاف شدید نفرت انگیز بیان دیتے ہوئے لکھا تھا۔

انہوں نے اسلام کو ’قابلِ نفرت نظریہ‘ اور ’جارحانہ سوچ‘ بھی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا: اسکول میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سیمی یہود برطانیہ کے شہری رہ چکے ہیں، جنہوں نے حال ہی میں اسرائیلی شہریت حاصل کی تھی۔

وہ ماضی میں مسلمان اور صومالی نژاد امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر کو امریکا سے بے دخل کرنے کا مطالبہ بھی کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے فلسطینی مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کا بھی مذاق اڑایا تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے خلاف پوسٹ پر برطرف ہونیوالی آسٹریلوی خاتون صحافی نے مقدمہ جیت لیا

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں یو این آر ڈبلیو اے کے ہیڈکوارٹر کو مسمار کرنا شروع کیا، جس کی اقوام متحدہ اور فلسطینی قیادت نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

آسٹریلیا میں حال ہی میں نفرت انگیز جرائم سے متعلق قوانین سخت کیے گئے ہیں، جن کی ایک وجہ سڈنی کے بونڈائی بیچ پر یہودی تقریب کے دوران ہونے والی فائرنگ کا واقعہ تھا، جس میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ویزا منسوخی کے باوجود سیمی یہود کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل سے ابوظہبی پہنچ گئے تھے، تاہم وہاں سے میلبورن جانے والی کنیکٹنگ پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔

مزید پڑھیں: یہودیوں کی تقریب پر فائرنگ: نیتن یاہو کا آسٹریلیا پر الزام، سفارتی حلقوں کی تنقید

انہوں نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ انہیں غیر قانونی طور پر آسٹریلیا میں داخلے سے روکا گیا اور وہ اس فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

سیمی یہود نے اس اقدام کو آمریت، سینسرشپ اور کنٹرول کی مثال قرار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں اسی قانون کے تحت ماضی میں بھی نفرت پھیلانے کے خدشے پر مختلف افراد کے ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی وزیراعظم کا نیتن یاہو کو ملکی سیاست میں مداخلت سے باز رہنے کا مشورہ

اسکائی نیوز آسٹریلیا کے مطابق وزیر داخلہ ٹونی برک نے اس سے قبل اسرائیلی نژاد امریکی کارکن ہلیل فولڈ اور اسرائیل کی انتہاپسند مذہبی جماعت کے رکن پارلیمنٹ سمخا رتھمین کا ویزا بھی منسوخ کیا تھا۔

دوسری جانب، سیمی یہود کو سڈنی اور میلبورن میں تقریبات سے خطاب کی دعوت دینے والی قدامت پسند آسٹریلین یہودی ایسوسی ایشن نے اس حکومتی فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

’اسکول میں موٹیویٹ کرتے تھے اب پیزا ڈیلیور کررہے ہو‘، سابق کلاس فیلو کا ڈیلیوری بوائے پر طنز، ویڈیو وائرل

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے