پی ایس ایل 11: غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز 26 مارچ کو ہوگا۔

یہ اعلان لیگ کے پی ایس ایل کے سوشل میڈیا پیج کے ذریعے کیا گیا، جس میں یہ بھی بتایا گیا کہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 فروری ہے۔

پی ایس ایل کے تاریخی 11ویں ایڈیشن میں لیگ میں توسیع کرکے اسے 8 ٹیموں تک پہنچایا جائے گا، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ نئی فرنچائز کے طور پر شامل ہوں گی۔

پہلی بار لیگ میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے بجائے نیلامی ہوگی، جو 11 فروری کو متوقع ہے۔

اتوار کو منعقدہ آکشن ورکشاپ میں پی ایس ایل انتظامیہ نے ریزرویشن اور آکشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور تمام فرنچائزز کو اس بارے میں مباحثے میں شامل کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آکشن سے پہلے کھلاڑیوں کے لیے بیس پرائسز اور پاکستانی روپے میں کم از کم اضافی بولیوں کی تفصیلات بھی جاری کیں۔

ہر اسکواڈ میں 16 سے 20 کھلاڑی شامل ہوں گے، جن میں 5 سے 7 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے، جبکہ پلیئنگ الیون میں 3 سے 4 غیر ملکی کھلاڑی لازمی ہوں گے۔

پی ایس ایل 11 میں شامل یا منتخب ہونے والے کھلاڑی اپنی متعلقہ فرنچائز کے ساتھ 2 سالہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایران کے خلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی‘، سعودی عرب کا واضح مؤقف

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

28 جنوری سے 2 فروری تک ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

صدر زرداری کی اماراتی صدر سے ملاقات، پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وائٹ ہاؤس سے وراثت تک صحت کی خبروں کے بیچ ٹرمپ کو ’یاد‘ رکھے جانے کی فکر

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر خطرے کے بادل، امریکی بحری بیڑے کی آمد، ایران کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟