پنجاب کے علاقے راجن پور میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مزید 98 ملزمان نے ہتھیار ڈال دیے۔
پنجاب کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن جاری ۔۔۔
کچا رجوانی میں ڈی پی او عرفان سموں کی نگرانی میں سرجیکل سٹرائیکس ، جدید ترین ڈرونز حملوں میں بدنام زمانہ ڈاکو عرفان عباسی کے مارے جانے کی اطلاع pic.twitter.com/pB5sQYjOSa— Imdad Ali Soomro (@imdad_soomro) January 27, 2026
پولیس حکام کے مطابق سرینڈر کرنے والوں میں 8 انتہائی خطرناک ڈاکو بھی شامل ہیں جن کے سر کی قیمت رکھی گئی تھی۔ اب تک مجموعی طور پر 309 ملزمان نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو اغوا، قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔
آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے 33 ٹھکانے اور زیر زمین بنکر بھی مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے ہیں، تاکہ علاقے میں امن و امان قائم کیا جا سکے۔














