پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں کھلاڑیوں کی ری ٹیشن کے حوالے سے گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز کی تازہ فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
کراچی کنگز نے گولڈ کیٹیگری میں خوشدل شاہ، عامر جمال، عرفان خان نیازی اور میر حمزہ کو شامل کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11: غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا
اسی طرح زاہد محمود، عمیر بن یوسف، شاہنواز دھانی اور عرفات منہاس بھی گولڈ کیٹیگری کے تحت برقرار ہیں۔
سلور کیٹیگری میں مرزا مامون اور ایمرجنگ کیٹیگری میں ریاض اللہ، فواد علی اور سعد بیگ شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اعظم خان، حیدر علی، سلمان ارشاد اور رومان رئیس گولڈ کیٹیگری میں ری ٹین کیے گئے ہیں۔
محمد فائق اور حنین شاہ سلور کیٹیگری میں شامل ہیں، جبکہ سعد مسعود، محمد شہزاد اور غازی غوری ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کھلاڑی ہیں۔
پشاور زلمی نے محمد حارث، محمد علی، عبدالصمد اور حسین طلعت کو گولڈ کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔
اس کے علاوہ سفیان مقیم، احمد دانیال اور احسان اللہ بھی گولڈ کیٹیگری کے کھلاڑی ہیں۔ سلور میں عارف یعقوب اور مہران ممتاز جبکہ ایمرجنگ میں عبداللہ فضل، علی رضا اور معاذ صداقت شامل ہیں۔
لاہور قلندرز کے گولڈ کیٹیگری میں زمان خان، جہانداد خان، آصف آفریدی اور آصف علی ری ٹین کیے گئے ہیں، جبکہ محمد اخلاق، محمد نعیم اور محمد عازب سلور کیٹیگری کے تحت شامل ہیں، جبکہ ایمرجنگ میں مومن قمر برقرار ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا، بیس پرائس بھی طے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرم شہزاد، حسیب اللہ خان اور خواجہ نافع کو گولڈ کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے، اس کے ساتھ حسن نواز اور دانش عزیز بھی شامل ہیں۔ سلور کیٹیگری میں علی ماجد جبکہ ایمرجنگ میں حسین اور محمد ذیشان شامل ہیں۔
ملتان سلطانز نے گولڈ کیٹیگری میں کامران غلام، محمد حسین، فیصل اکرم، عاکف جاوید اور طیب طاہر کو ری ٹین کیا ہے۔ سلور میں یاسر خان، عامر برکی، محمد جنید اور ہمایوں الطاف جبکہ ایمرجنگ میں شاہد عزیز اور محمد ذوالکفل شامل ہیں۔














