برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے ایک عوامی تقریب میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے مشہور ایوی ایٹر سن گلاسز پہن کر حاضرین کو خوب ہنسایا۔ اسٹیج پر عینک پہننے کے بعد انہوں نے سامعین کو فرانسیسی انداز میں “Bonjour” کہا۔
مزید پڑھیں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے چشمے سوشل میڈیا پر وائرل، قیمت کتنی؟
بعد ازاں اسٹارمر نے سوشل میڈیا پر میکرون کو ٹیگ کرتے ہوئے فلم Top Gun کا ڈائیلاگ لکھا “Talk to me, Goose.” تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ روزمرہ کام کے لیے انہیں اپنی عام عینک ہی درکار ہوتی ہے۔
UK Prime Minister Keir Starmer mocked Emmanuel Macron’s Top Gun-style glasses, which he wore because of an eye condition pic.twitter.com/0dU14yPKvK
— TRT World (@trtworld) January 27, 2026
مزید پڑھیں: گرین لینڈ پر امریکی دباؤ مسترد، یورپ غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکے گا، فرانسیسی صدر میکرون
واضح رہے کہ میکرون حالیہ دنوں میں آنکھ کے ایک معمولی مسئلے کے باعث یہی ایوی ایٹر عینک پہن رہے تھے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اس کی فروخت میں بھی غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا۔














