پاکستان کیخلاف 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔
17 کھلاڑیوں پر مشتمل آسٹریلوی اسکواڈ کل سے شروع ہونے والے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز، کمینٹیٹرز کون ہوں گے اور براہِ راست نشریات کیسے دیکھیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا کی قیادت ٹریوس ہیڈ کے ہاتھ میں دیے جانے کا امکان ہے.
17 member Australia cricket squad lands Lahore for T20I series against Pakistan.#PAKvAUS pic.twitter.com/EKJpaAVYSY
— Zeeshan Qayyum 🇵🇰 (@XeeshanQayyum) January 28, 2026
باقاعدہ کپتان مچل مارش اور وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس کو آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
مچل مارش اور جوش انگلس نے حال ہی میں بگ بیش لیگ کے فائنل میں شرکت کی تھی، جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے ان کے لیے ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی
سیریز کے پہلے میچ میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کس ٹیم کا پلڑا بھاری رہتا ہے، خاص طور پر جب آسٹریلیا اپنے اسٹار کھلاڑیوں کو آرام دے رہا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹی20 میچز کی یہ سیریز کل یعنی جمعرات سے شروع ہوگی، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے۔












