سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے بحث زور پکڑ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے حامی صارفین کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کی دائیں آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کی تشخیص ہوئی ہے، جس نے ان کے مداحوں اور سیاسی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
اسی دوران صحافی و تجزیہ کار اوریا مقبول جان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے ہاتھ میں صحت کی کوئی واضح لکیر موجود نہیں۔
میں نے عمران خان کا ہاتھ دیکھا ہے عمران خان کے ہاتھ میں صحت والی لکیر ہی نہیں ہے اس لیے انہیں کوئی بیماری نئیں لگ سکتی یہ دنیا میں بہت کم لوگوں میں ہوتا ہے اس لیے جب کوئی کہتا ہے کہ عمران خان بیمار ہو گیا ہے تو مجھے یقین نہیں آتا ! اوریا مقبول جان ۔۔ pic.twitter.com/BkHcEBk8Wg
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) January 27, 2026
شازیہ ذیشان کے یوٹیوب وی لاگ میں اوریا مقبول جان نے کہا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم کا ہاتھ دیکھا ہے اور ان کے مطابق عمران خان کو زندگی میں کوئی بیماری لاحق نہیں ہو سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی آنکھ میں انفیکشن، پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کر لیا
ان کا کہنا تھا کہ اس لیے جب کوئی کہتا ہے کہ عمران خان بیمار ہو گئے ہیں تو مجھے یقین نہیں آتا۔ اوریا مقبول جان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی موت طبعی ہو گی حادثاتی موت کا امکان نہیں ہے۔
یہ دعوے سوشل میڈیا پر کافی زیرِ بحث ہیں اور عوام و سیاسی حلقوں میں عمران خان کی صحت اور قیاس آرائیوں کے حوالے سے دلچسپی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔














