سانحہ گل پلازہ: کمشنر کراچی کی حتمی رپورٹ مکمل، 79 اموات کی تصدیق

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے مصروف تجارتی مرکز گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جس میں آگ لگنے کی وجہ، اس کے پھیلاؤ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کے ردعمل سمیت تمام اہم پہلوؤں کی تفصیل شامل ہے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے تیار کی گئی یہ رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کی جائے گی، جس میں 79 قیمتی جانوں کے ضیاع کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گل پلازہ آتشزدگی، سرکار کی مدعیت میں درج مقدمہ کی تفصیلات سامنے آگئیں

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گل پلازہ میں آگ 17 جنوری کی رات 10 بج کر 15 منٹ پر لگی۔ آگ گراؤنڈ فلور پر واقع ایک پھولوں کی دکان سے لگی، جہاں ایک بچے کے ہاتھوں حادثاتی طور پر آگ بھڑک اٹھی، جو بعد ازاں ائرکنڈیشن کے ڈکٹس کے ذریعے تیزی سے پلازہ کے دیگر حصوں میں پھیل گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ کو آگ کی اطلاع رات 10 بج کر 26 منٹ پر دی گئی، جبکہ پہلا فائر ٹینڈر 11 منٹ کے اندر 10 بج کر 37 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی 10 بج کر 30 منٹ پر جبکہ ریسکیو 1122 کا عملہ 10 بج کر 53 منٹ پر گل پلازا پہنچا۔

تحقیق کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں مجموعی طور پر 79 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں سے زیادہ تر اموات میزنائن فلور پر ہوئیں، جہاں دھواں اور آگ تیزی سے پھیلنے کے باعث لوگ پھنس گئے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے صوبے کے قیام کے لیے دو تہائی اکثریت کی شرط ختم ہو سکتی ہے، اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی

یہ رپورٹ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے تیار کی ہے، جس میں فائر فائٹنگ، ریسکیو آپریشن، اور امدادی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں متاثرین، عینی شاہدین اور ریسکیو حکام کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

کمشنر کراچی کی یہ حتمی رپورٹ آئندہ لائحہ عمل اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

یہ ہمیں غیرمستحکم کرسکتے ہیں مگر ایک انچ بھی زمین نہیں لے سکتے، ہم ایک ہزار سال تک جنگ لڑیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

انسان دوبارہ چاند کی جانب سفر کے لیے تیار، ناسا نے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی

کالعدم بی ایل اے بھارت کی پراکسی ہے، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘