آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مچل مارش اور پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے شرکت کی۔
اس موقع پر دونوں کپتانوں نے سیریز کو اہم قرار دیتے ہوئے شائقین کرکٹ کے لیے دلچسپ مقابلوں کی امید ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 سیریز: 17 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا
تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا کہ ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے پُرجوش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے لیے یہ سیریز نہایت اہم ہے، خصوصاً اس لیے کہ یہ ورلڈ کپ سے قبل منعقد ہو رہی ہے اور ٹیموں کو اپنی تیاریوں کا جائزہ لینے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔
Australia Captain Mitchell Marsh Press Conference | Pakistan vs Australia T20I Series
Watch 👉🏻https://t.co/fINipF1u1O pic.twitter.com/Y0qA83s77a
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 28, 2026
مچل مارش نے پاکستانی فاسٹ بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فاسٹ بولنگ کی تاریخ ہمیشہ سے مضبوط رہی ہے۔
انہوں نے خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی کو ایک شاندار اور چیلنجنگ بولر قرار دیا اور کہا کہ ان کے خلاف کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔
آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ سیریز کے لیے ٹیم نے اچھی تیاری کی ہے اور زیادہ تر کھلاڑی دبئی میں ٹریننگ کرتے رہے ہیں، جبکہ کچھ کھلاڑی بگ بیش لیگ میں بھی مصروف رہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز، کمینٹیٹرز کون ہوں گے اور براہِ راست نشریات کیسے دیکھیں؟
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بگ بیش میں کھیل کر اچھا تجربہ حاصل کیا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل کے میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
تاہم اپنے کھیلنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں آج رات یا کل حتمی فیصلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 11: جیسن گلیسپی حیدرآباد فرنچائز کے ہیڈ کوچ مقرر
مچل مارش نے اسپن بولنگ کے خلاف حکمت عملی کا بھی انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم نے اسپنرز کے لیے خصوصی پلان تیار کر لیا ہے اور کوشش ہوگی کہ جارحانہ انداز اپنایا جائے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ یہاں کی کنڈیشنز آسٹریلوی ٹیم کے لیے چیلنجنگ ہوں گی، تاہم ٹیم اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پُرعزم ہے۔
اس موقع پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایک واضح ڈائریکشن کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سیریز پاکستان کے لیے نہایت اہم ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف تینوں میچز انتہائی اہم ہیں اور یہ سیریز ٹیم کے لیے خود کو منوانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی20 کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم چھوٹی یا بڑی نہیں ہوتی، اس لیے ہر میچ مکمل توجہ اور درست حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا ضروری ہے۔
سلمان علی آغا کے مطابق تمام کھلاڑیوں کے لیے ان کے رول واضح ہیں اور ہر کھلاڑی جانتا ہے کہ اس سے کیا ذمہ داری لی جانی ہے۔
Pakistan captain Salman Ali Agha Press Conference | Pakistan vs Australia T20I Series
Watch 👉🏻 https://t.co/VC9kMQg2gS pic.twitter.com/HqseoeHsRs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 28, 2026
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلنا ہی کامیابی کی کنجی ہے، کھلاڑی کو ٹیم کی ڈیمانڈ کے مطابق کھیلنا چاہیے۔
ان کے مطابق اگر ٹیم کو 6 رن ریٹ کی ضرورت ہو تو اسی حساب سے بیٹنگ کی جانی چاہیے اور اگر 10 رن ریٹ کی ضرورت ہو تو حکمت عملی بھی اسی کے مطابق ہونی چاہیے۔
آسٹریلوی ٹیم کے حوالے سے سلمان علی آغا نے کہا کہ آسٹریلیا کا مائنڈ سیٹ ہمیشہ ایک جیسا ہوتا ہے اور اگر ان کے کچھ مرکزی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہ بھی ہوں تو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی
تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس یہ بہترین موقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتے۔
پاکستانی کپتان نے عثمان طارق کو ممکنہ طور پر ٹیم کے لیے ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیریز میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔












