بابر اعظم پر سوال مت کریں، ’بی بی ایل‘ میں ان کی کارکردگی ہمارے لیے اہم نہیں، سلمان علی آغا

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی کارکردگی پر سوال سے گریز کیا جانا چاہیے کیونکہ وہ ٹیم میں اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کررہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہاکہ جہاں حالات سازگار ہوں وہاں ٹیم جارحانہ انداز اپنانے سے گریز نہیں کرتی۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کی ’بی بی ایل‘ میں ناقص کارکردگی، کپتان سلمان علی آغا بول پڑے

ان کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز آئندہ ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹی20 فارمیٹ میں کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھا جا سکتا۔ شارجہ میں افغانستان کو ایک مضبوط ٹیم قرار دیا جا رہا تھا جسے پاکستان نے شکست دی، مگر بدقسمتی سے یہاں جیت کی صورت میں بھی مخالف ٹیم کو کمزور کہنا معمول بن چکا ہے۔

بابر اعظم سے متعلق سوال پر قومی کپتان نے کہاکہ میڈیا کو صرف ایک کھلاڑی تک بات محدود نہیں رکھنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 15 کھلاڑی شامل ہیں، سب پر گفتگو ہونی چاہیے۔ بابر اعظم کو کھیلنے دیا جائے، وہ اپنا کردار مؤثر انداز میں نبھا رہے ہیں اور بگ بیش لیگ میں ان کی کارکردگی ہمارے لیے اہم نہیں۔

سلمان علی آغا نے مزید کہاکہ تمام کھلاڑی اپنے اپنے کردار سے آگاہ ہیں اور ٹیم میں کسی قسم کی بے چینی نہیں۔ میچ کے دوران صورتحال کے مطابق رن ریٹ کو مدنظر رکھ کر کھیلنا ضروری ہوتا ہے۔

ان کے مطابق پچز کو سری لنکا جیسا بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور اگر کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں تو سیریز جیتنا ممکن ہے۔

مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ کیوں چھوڑنا پڑی؟ بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا

انہوں نے امید ظاہر کی کہ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہوگی جو ٹیم کو بھرپور سپورٹ فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ دباؤ والے مقابلوں میں تجربہ کار کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں، جبکہ چند کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود آسٹریلوی ٹیم اب بھی مضبوط حریف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے