پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان-آسٹریلیا ٹی20 کے لیے میچ کے اوقات تبدیل، اب میچ کب شروع ہوں گے؟
ٹرافی کی رونمائی پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور آسٹریلیا کے کپتان میچل مارش نے کی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب پی سی بی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے براڈکاسٹ اور کمنٹری پینل کی تفصیلات کا اعلان بھی کردیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق سابق آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر سائمن کیٹچ اس سیریز میں کمنٹیٹر کے فرائض انجام دیں گے۔ ان کے ساتھ قومی کرکٹ کے معروف کھلاڑی عامر سہیل، رمیز راجا، بازید خان اور عروج ممتاز بھی کمنٹری پینل میں شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے لیے ٹکٹوں کا اعلان، اس بار قیمتیں کیا رکھی گئی ہیں؟
سیریز کے دوران پچ سائیڈ اسٹوڈیو کی میزبانی زینب عباس کریں گی جبکہ پری اور پوسٹ میچ شوز میں کرکٹ ماہرین اپنی رائے اور تجزیے پیش کریں گے۔














