سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں ونٹر کیمپس کی دھوم، سماجی تقریبات کے لیے مقبول مقام بن گئے

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں الباحہ  ونٹر فیسٹیول میں ونٹر کیمپس اوپن ایریاز، پبلک پارکس اور دیہی فارمز خاندانی اجتماعات کا مرکز بن گئے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ کیمپ، جو الباحہ  ریجن کے معتدل موسم اور پہاڑی مناظر سے بھرپور ہیں، سردیوں کے موسم میں خاندانی اجتماعات اور سماجی تقریبات کے لیے مقبول مقام بن گئے ہیں۔ روایتی خیموں کے ساتھ سجائے گئے اصل ڈیزائن اور رنگوں سے مزین یہ کیمپ کئی مقامات پر پھیلے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے شہر القطیف میں اسٹریٹ فوڈ فیسٹیول کا آغاز

یہ کیمپ علاقے کی سماجی وراثت اور ثقافتی شناخت کی عکاسی کرتے ہیں اور روایتی طور پر سردیوں کے موسم سے منسلک دیہی طرز زندگی کی تصویر پیش کرتے ہیں۔

کیمپ اور اجتماعات سیزنل ٹورزم کو فروغ دیتے ہیں اور قدرت، مقامی مہمان نوازی، روایتی مارکیٹس اور ہینڈی کرافٹس جیسی سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

حکام کی نگرانی اور قواعد و ضوابط کے تحت، وزیٹر سیفٹی، بنیادی سہولیات، ماحولیاتی معیارات کی پابندی اور قدرتی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی وادی الاحسبہ قدرتی مناظر کی وجہ سے سیاحوں میں مقبول

فیسٹیول میں 250 سے زائد ایونٹس شامل ہیں اور یہ 40 سے زائد حکومتی اور پرائیویٹ اداروں کی جانب سے منظم کیے گئے ہیں، جو علاقے کی شہرت کو ایک اہم ونٹر ٹورزم ڈیسٹینیشن کے طور پر بڑھاتے ہیں۔

 یہ تقریب رمضان تک جاری رہے گی اور سیاحت، ہیریٹیج اور زرعی سرگرمیوں پر مشتمل پروگرامز میں ملک بھر کے باشندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے