بلوچستان حکومت نے محکمہ مذہبی امور کے بعد محکمہ خوراک کو بھی ختم کرکے ایک نیا محکمہ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت نے محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری دیدی
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خوراک نور محمد دومڑ نے کہاکہ نئے محکمہ کا نام ’کموڈیٹی منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ‘ رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اس نئے محکمہ کے قیام کی باضابطہ منظوری دی جائےگی اور اس میں 4 ڈائریکٹوریٹ قائم کیے جائیں گے۔
نور محمد دومڑ نے مزید بتایا کہ ’کموڈیٹی منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ‘ کا مقصد اشیائے ضروریہ کے انتظام، قیمتوں کے تعین، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی اور خوراک کے معیار کو یقینی بنانا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئے محکمہ میں اسامیوں کی تعداد موجودہ 1370 سے کم کرکے 974 کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: آسان اقساط پر الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی، بلوچستان حکومت اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدہ
واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے حال ہی میں صوبائی محکمہ مذہبی امور کو بھی ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔














