بابراعظم دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں ہم اس چیلنج کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، مچل مارش

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے ٹی20 کپتان مچل مارش نے پاکستان کے خلاف ٹی20 آئی سیریز کے آغاز سے پہلے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ بابر اعظم کے خلاف کھیلنے کے چیلنج کا انتظار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20 سیریز: ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

مارش نے پری سیریز پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا بگ بش لیگ (BBL 15) میں کھیلنا بہت اچھا تجربہ رہا اور اس نے نئے ناظرین کو متعارف کرایا۔ انہوں نے بابراعظم کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں جو کسی بھی حالات میں بہترین کھیل پیش کر سکتے ہیں۔

مارش نے مزید کہا کہ ہم بابر کی بہت عزت کرتے ہیں، اور جانتے ہیں کہ ان حالات میں وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں۔ ہم اس چیلنج کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے سیریز کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے لیے اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر آسٹریلوی کھلاڑی دبئی میں 4 دن سے تربیت کر رہے ہیں اور کچھ نے بگ بش لیگ کی مصروفیات کی وجہ سے بعد میں ٹیم میں شمولیت کی۔

مزید پڑھیں: بگ بیش: اسٹیون اسمتھ کے سنگل نہ لینے پر بابراعظم ناراض کیوں ہوئے؟

مارش نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستان کی سردی کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھے، میں نے زیادہ جمپرز نہیں پیک کیے، مجھے معلوم نہیں تھا کہ پاکستان اتنا سرد ہو سکتا ہے، اگلی بار بہتر تیار ہوں گا۔ مارش نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیموں کی تیاری ہر دورے کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی ہے، لیکن وہ اعلیٰ معیار کی سیریز کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے