آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش پاکستان کے سرد موسم پر حیران رہ گئے۔
بدھ کے روز ٹرافی کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مچل مارش نے اعتراف کیا کہ انہیں پاکستان میں اس قدر سردی کی توقع نہیں تھی، جس کے باعث وہ زیادہ گرم کپڑے بھی ساتھ نہیں لائے۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں ہم اس چیلنج کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، مچل مارش
انہوں نے کہا کہ پاکستان آ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور یہ ٹی20 سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے ان کی ٹیم کے لیے نہایت اہم ہے۔
ان کے مطابق آسٹریلوی ٹیم اس سیریز کو اپنی حکمتِ عملی اور منصوبہ بندی کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کرے گی۔
Aussie captains and their obsession with taking a picture of pitch 🙂
This time it's Mitchell Marsh!#AUSvPAK #PAKvAUS pic.twitter.com/F0opDp5RjW
— Cricket With Abdullah (@cric___guy) January 29, 2026
مچل مارش کا کہنا تھا کہ مقامی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا، تاہم ٹیم حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپن بولنگ کے خلاف جارحانہ حکمتِ عملی اپنانے کی کوشش کرے گی۔
آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی فاسٹ بولنگ کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تیز بولنگ کی تاریخ شاندار رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 سیریز میں پاکستانی اسپنرز کیخلاف حکمت عملی مرتب کرلی، آسٹریلوی کپتان مچل مارش
انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کو دنیا کے بہترین بولرز میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سیریز اور آئندہ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی20 انٹرنیشنل آج قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20 سیریز: ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
آسٹریلوی ٹیم بدھ کی صبح لاہور پہنچ گئی، اور مہمان ٹیم کی آمد کے بعد دونوں کپتان، سلمان علی آغا اور مچل مارش، نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔
پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو اپنے رول کا مکمل علم ہے اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق مطلوبہ رن ریٹ کے تحت کھیلنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کی گئی ہے کہ پچز سری لنکا جیسی ہوں تاکہ کھلاڑی اپنی صلاحیت کے مطابق کھیل سکیں اور سیریز جیتنے کے قابل ہوں۔













