فلسطینی صحافی بسان عودہ کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ مستقل طور پر بند

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایمی ایوارڈ یافتہ فلسطینی صحافی بسان عودہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ بسان عودہ کے ٹک ٹاک پر 14 لاکھ فالوورز تھے اور وہ گزشتہ 4 برسوں سے اس پلیٹ فارم پر غزہ کی صورتحال دنیا کے سامنے لا رہی تھیں۔

انسٹاگرام اور ایکس پر اعلان

بسان عودہ، جو الجزیرہ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم AJ+ سے وابستہ ہیں، نے بدھ کے روز انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ اچانک ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹک ٹاک نے میرا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا، میں سمجھ رہی تھی کہ شاید پابندی لگے گی، مگر مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، یہ توقع نہیں تھی۔

مختلف ممالک میں مختلف صورتحال

الجزیرہ کی جانب سے ٹک ٹاک سے بسان عودہ کے اکاؤنٹ سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا میں وہی صارف نام رکھنے والا اکاؤنٹ نظر آیا، تاہم مشرقِ وسطیٰ میں یہ اکاؤنٹ دستیاب نہیں تھا، جس سے علاقائی پابندیوں کے شبے کو تقویت ملی ہے۔

اسرائیلی قیادت اور امریکی ٹک ٹاک انتظامیہ پر سوال

بسان عودہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے گزشتہ بیانات اور ٹک ٹاک امریکا کے نئے سی ای او ایڈم پریسر کے خیالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندی انہی عوامل کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

نیتن یاہو نے گزشتہ برس نیویارک میں پرو اسرائیلی انفلوئنسرز سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹک ٹاک ’جدید جنگ کا اہم ہتھیار‘ ہے۔

ٹک ٹاک میں تبدیلیاں اور مواد کی نگرانی

ایڈم پریسر کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ٹک ٹاک پر بعض اصطلاحات، جن میں ’صہیونیت‘ بھی شامل ہے، کو نفرت انگیز مواد کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز مواد کی نگرانی ایک مسلسل عمل ہے۔

’میں اب بھی زندہ ہوں‘، غزہ سے رپورٹنگ کی علامت

بسان عودہ غزہ سے روزانہ ویڈیوز پوسٹ کرنے کے باعث عالمی سطح پر پہچانی جاتی ہیں، جن کا مشہور جملہ تھا:
’یہ بسان ہے، غزہ سے، اور میں اب بھی زندہ ہوں۔‘

اسی عنوان سے انہوں نے AJ+ کے ساتھ ایک دستاویزی فلم بھی بنائی، جسے 2024 میں ایمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

صحافیوں کی سلامتی پر تشویش

یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی عدالت نے ایک بار پھر غیر ملکی صحافیوں کو غزہ میں آزادانہ رپورٹنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک 207 فلسطینی صحافی اور میڈیا ورکرز جاں بحق ہو چکے ہیں، جن کی اکثریت اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

’اسکول میں موٹیویٹ کرتے تھے اب پیزا ڈیلیور کررہے ہو‘، سابق کلاس فیلو کا ڈیلیوری بوائے پر طنز، ویڈیو وائرل

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے