پی آئی اے کی نجکاری کا اہم مرحلہ مکمل، معاہدے پر دستخط ہوگئے، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفینس فورسز کی شرکت

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کی نجکاری سے متعلق اہم مرحلہ طے پا گیا، جہاں اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پی آئی اے کے حصول کے لین دین سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نجکاری میں حکومت کے ساتھ ہاتھ، شاہد خاقان کی کونسی پیشگوئی درست ثابت ہوئی؟

 اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

دستاویزات پر حکومتِ پاکستان اور عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کی قیادت میں قائم کنسورشیم نے دستخط کیے۔ یاد رہے کہ اس کنسورشیم نے دسمبر گزشتہ سال پی آئی اے کے 75 فیصد حصص 135 ارب روپے میں خریدنے کی بولی جیتی تھی۔

آج پی آئی اے کی نجکاری کا عمل بخوبی انجام تک پہنچا ہے، وزیراعظم

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ آج پی آئی اے کی نجکاری کا عمل بخوبی انجام تک پہنچا ہے، عارف حبیب اور ان کی ٹیم کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، یہ دنیا میں پاکستان کے بہترین بزنس سفیر ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج پی آئی اے کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، میں سمجھتا ہوں کہ پی آئی اے کی پہلی ترجیع مسافروں کے لیے آرام دہ سفر، ان کی عزت، توقیر اور حفاظت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پی آئی اے کے 650 ارب روپے کے قرض کو ’بلیک ہول‘ قرار دیدیا

 انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اپنے معرض وجود میں آنے کے بعد خصوصاً 60کی دہائی میں اپنے عروج پر تھا، مجھے یقین ہے کہ عارف حبیب اور اس کی ٹیم پی آئی اے کو دوبارہ اس کے کھوئے ہوئے مقام پر واپس لے جائے گی۔

اس سے قبل تقریب کے آغاز پر وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے وزیراعظم اور آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں ان دونوں کی رہنمائی اور مکمل تعاون نہ ہوتا تو یہ مرحلہ طے کرنا ممکن نہ تھا۔

 انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھایا گیا ایک نہایت اہم سنگ میل ہے، پی آئی اے کی نجکاری کا یہ لین دین نہایت مؤثر اور شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا، جو حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا ایک نمایاں حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نجکاری: عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں قومی ایئر لائن کو خرید لیا

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے تحت کنسورشیم کی جانب سے مجموعی طور پر 180 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جو تقریباً 650 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ اس رقم میں سے 125 ارب روپے، یعنی 450 ملین ڈالر، براہِ راست پی آئی اے میں لگائے جائیں گے، جبکہ 55 ارب روپے، جو 200 ملین ڈالر بنتے ہیں، حکومت کو ادا کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے میں لگایا جانے والا گروتھ کیپیٹل فضائی بیڑے میں توسیع، سروسز میں بہتری، نجی شعبے کے نظم و نسق کے نفاذ اور قومی ایئرلائن کو دوبارہ اس کے سنہری دور کی جانب لے جانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

محمد علی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کاروبار کے لیے سنجیدہ ہے، اس عمل سے یہ بھی واضح ہوا کہ حکومت کا نجکاری پروگرام جارحانہ ہے، خسارے میں چلنے والے سرکاری اور تجارتی اداروں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ حکومت میں پیچیدہ مالی لین دین کو مؤثر انداز میں ترتیب دینے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ