فلکیات میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ 28 فروری 2026 کو سورج غروب ہونے کے بعد آسمان میں ایک نایاب اور دلکش منظر دیکھنے کو ملے گا، جب ہمارے نظامِ شمسی کے چھ سیارے ایک ہی قطار میں نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:رواں سال میں آسمان پر رنگوں کی داستان، اسنو مون کے بعد بلڈ مون کا جادو
ماہرین کے مطابق 28 فروری 2026 کی شام کو ایک نایاب فلکیاتی مظاہرہ ہوگا، جس میں عطارد، زہرہ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون ایک ہی سمت میں قطار کی صورت دکھائی دیں گے۔ یہ منظر دنیا کے بیشتر علاقوں میں جنوب مغربی افق پر دیکھا جا سکے گا۔
BREAKING🚨: On February 28, a rare alignment will make Jupiter, Mars, Saturn, Venus, Mercury, and Neptune visible in a line at the same time.
This planetary parade won't happen again for decades.
DON’T FORGET TO LOOK 🆙 pic.twitter.com/f6qvFKyQcp
— All day Astronomy (@forallcurious) January 24, 2026
اس فلکیاتی ترتیب میں عطارد سب سے قریب اور چھوٹا سیارہ ہونے کے باعث سورج غروب ہونے کے فوراً بعد نظر آئے گا۔ زہرہ سب سے زیادہ روشن ہوگا اور آسانی سے پہچانا جا سکے گا، جبکہ اس کے بعد مشتری اور زحل دکھائی دیں گے۔ مشتری اپنی مسلسل چمک کی وجہ سے بغیر کسی آلے کے بھی واضح نظر آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نایاب فلکیاتی مظہر بلیک مون کب اور کیوں رونما ہوتا ہے؟
دور اور مدھم سیارے یورینس اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی، کیونکہ یہ ننگی آنکھ سے عام طور پر دکھائی نہیں دیتے۔
ماہرین کے مطابق یہ منظر 28 فروری کو غروبِ آفتاب کے تقریباً 30 سے 60 منٹ بعد دیکھا جا سکے گا۔ بہترین وقت شام ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے سات بجے کے درمیان ہوگا، جب آسمان مکمل طور پر تاریک ہو جائے گا۔ دیکھنے کے لیے جنوب مغربی سمت کی طرف نظر رکھنی ہوگی۔
https://x.com/NightSkyToday/status/2016870947827962181
فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سیاروی ترتیب اس لیے بنتی ہے کیونکہ تمام سیارے سورج کے گرد تقریباً ایک ہی سطح پر گردش کرتے ہیں، جسے دائرۂ البروج کہا جاتا ہے۔ مختلف رفتار سے گردش کرنے کے باوجود بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ زمین سے دیکھنے پر یہ سیارے ایک ہی حصے میں اکٹھے نظر آنے لگتے ہیں۔
ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر آسمان صاف ہو تو اس نایاب فلکیاتی منظر سے ضرور لطف اٹھائیں، کیونکہ ایسا موقع بار بار دیکھنے کو نہیں ملتا۔













