صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی شاندار فتح پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ قومی ٹیم کی کامیابی نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے اور آئندہ میچز میں مزید کامیابیوں کی امید بڑھا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صائم ایوب کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی20 میں 22 رنز سے شکست دے دی
صدر زرداری نے کہا کہ کھلاڑیوں کی منظم حکمتِ عملی، اعلیٰ نظم و ضبط اور بہترین ٹیم ورک نے میدان میں پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے آئندہ میچز میں مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
Just listen to Pakistan 3rd umpire
Australia team be like -Kin gawaro ko umpire bna diya
pic.twitter.com/uS3CqfpBeR— Space Recorder (@1spacerecorder) January 30, 2026
صدر زرداری نے کہا کہ قومی ٹیم کی بہترین کارکردگی میں پاکستان کرکٹ بورڈ بالخصوص چیئرمین محسن نقوی کے بھی خصوصی کردار ہیں، جنہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی جانی چاہیے۔













