پمز میں عمران خان کا معائنہ کیسے ہوا؟ اسپتال انتظامیہ نے تفصیلات جاری کردیں

ہفتہ 31 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم عمران احمد خان کی صحت سے متعلق میڈیکل اپڈیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عمران خان نے حالیہ دنوں میں دائیں آنکھ کی بینائی میں کمی کی شکایت کی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہر اور سینیئر ماہرِ امراضِ چشم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا مکمل معائنہ کیا، جس میں سلٹ لیمپ، فنڈوسکوپی، آنکھ کے دباؤ کی پیمائش، ضروری لیبارٹری ٹیسٹ اور ریٹینا کا او سی ٹی (OCT) اسکین شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ’عمران خان کو معائنے کے لیے پمز لایا گیا‘، وفاقی وزیر اطلاعات نے تصدیق کردی

پمز نے بتایا ہے کہ طبی معائنے کے بعد عمران خان میں دائیں آنکھ کی سنٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص ہوئی، جس پر اسپتال میں مزید علاج تجویز کیا گیا۔ اسی سلسلے میں عمران خان کو گزشتہ ہفتے کی رات پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

پمز اسپتال میں ڈاکٹروں نے علاج کے منصوبے کے تحت اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن کی ضرورت سے آگاہ کیا، جس پر مریض کی باقاعدہ رضامندی حاصل کی گئی۔ یہ طبی عمل معیاری حفاظتی انتظامات کے تحت آپریشن تھیٹر میں تقریباً 20 منٹ میں مکمل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: آنکھ کا مسئلہ یا کچھ اور؟ عمران خان کو پمز اسپتال لانے کے بعد کیا کچھ ہوتا رہا؟

بیان کے مطابق علاج کے دوران عمران خان کی حالت مستحکم رہی۔ طریقہ کار کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد انہیں معمول کی بعد از علاج ہدایات اور فالو اپ مشورے کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

یہ ہمیں غیرمستحکم کرسکتے ہیں مگر ایک انچ بھی زمین نہیں لے سکتے، ہم ایک ہزار سال تک جنگ لڑیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

انسان دوبارہ چاند کی جانب سفر کے لیے تیار، ناسا نے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی

کالعدم بی ایل اے بھارت کی پراکسی ہے، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘