عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

اتوار 1 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے اپنی بولنگ ایکشن پر اٹھنے والے تنازع کے دوران آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو سوشل میڈیا پر ایک ’کرائی بے بی‘ میم شیئر کرکے جواب دے دیا، جس سے معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب حالیہ ٹی20 انٹرنیشنل میچ کے دوران گرین نے عثمان طارق کی بولنگ ایکشن پر سوال اٹھایا۔ گرین کی وکٹ گرنے کے بعد ان کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جسے کئی حلقوں میں طارق کی بولنگ پر طنز کے طور پر دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: سابق کپتان راشد لطیف نے عثمان طارق کی تصویر کے ساتھ غیر قانونی بولنگ کا قانون کیوں یاد دلایا؟

واقعے کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے کیمرون گرین کے رویے کو کھیل کے منافی اسپرٹ قرار دیا، جبکہ بعض افراد نے عثمان طارق کی بولنگ ایکشن کی قانونی حیثیت پر بھی سوالات اٹھائے۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق بولرز کو قدرے سائیڈ آرم ایکشن کی اجازت ہے، تاہم کہنی کا زاویہ 15 ڈگری سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

عثمان طارق اس سے قبل بھی ایسے الزامات کا سامنا کر چکے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی20 کے فائنل کے دوران انگلش کرکٹر ٹام بینٹن نے بھی ان کے ایکشن پر سوال اٹھایا تھا، جس پر عثمان طارق نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی کہنی کی ساخت ایسی ہے جس سے ناظرین کو غلط فہمی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان میں 2 مرتبہ لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کے بعد ان کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیا جا چکا ہے۔

معروف کرکٹ براڈکاسٹر پال ڈینیٹ نے بھی عثمان طارق کی حمایت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو غیر مناسب قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عثمان طارق کی بولنگ ایکشن دوبار جانچی جا چکی ہے اور ایسے میں فتح کا جشن منانے کے بجائے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔

مزید پڑھیں: عثمان طارق کی زمبابوے کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک

یہ تنازع قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کی شاندار فتح پر بھی حاوی رہا، جہاں پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر ٹی20 سیریز اپنے نام کی۔ 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اور تمام وکٹیں صرف 16 اوورز میں اسپن بولرز نے حاصل کیں۔

میچ کے بعد آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے پاکستان کی بہتر کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم شراکتیں قائم کرنے میں ناکام رہی اور اس شکست سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘