کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں معمالی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انٹربینک میں ڈالر27 پیسےمنہگا ہوا جس کے بعد ڈالر 285.42 روپے ریکارڈ کیا گیاجبکہ انٹربینک میں 26 مئی کو ڈالر285.15 روپےپربند ہوا تھا.
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.10 روپے، اماراتی درہم 77.72 روپے، قطری ریال 78.30 روپے، کویتی دینار 927.69 روپے اور بحرینی دینار 757.07 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قیمت 186 روپے 40 پیسے، کینیڈین ڈالر 209 روپے 86 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 352 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی۔