ٹی20 ورلڈکپ: بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر پی سی بی نے آئی سی سی کے خط کا جواب دیدیا

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے خط کا جواب ارسال کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف کارروائی کی جائے، پی سی بی نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے یہ جواب آئی سی سی کے رابطے کے بعد دیا، جبکہ اصل مواد کے بارے میں صرف آئی سی سی ہی وضاحت دے گی کہ پی سی بی نے کیا مؤقف پیش کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے لیکن بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ متعدد وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا، جن میں بنگلہ دیش کے حوالے سے آئی سی سی کے مبینہ جانبدارانہ اقدامات سب سے اہم ہیں۔ حکومت پاکستان اس اقدام کے ذریعے بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنا چاہتی تھی۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ آئی سی سی کے کچھ فیصلے جانبدارانہ نظر آتے ہیں، جس سے انصاف اور برابری کے اصول متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر ایک ملک کے لیے ایک معیار اور دوسرے ملک کے لیے مختلف معیار اپنایا جاتا ہے، اس وجہ سے احتجاج درج کرانا ضروری تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے مسئلے کے حل کے لیے دیگر بورڈز سے بھی رابطہ کیا ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پی سی بی کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان سے سری لنکا کے ٹورازم سیکٹر پر منفی اثر پڑا اور بڑی تعداد میں فینز نے ہوٹل بکنگ منسوخ کردی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی کا ردعمل آگیا

یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر بھارت جا کر کھیلنے سے انکار کیا تھا، جس پر آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شامل کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو ایونٹ سے ہی باہر کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘