اسلام آباد دہشتگردی: خود کش حملہ آور کی والدہ اسلام آباد سے گرفتار

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد کی والدہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

سینیئر صحافی اعزاز سید کے مطابق اسلام آباد خودکش حملے کی تحقیقات میں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مبینہ خودکش حملہ آور کی والدہ کو اسلام آباد سیکٹر ایف 10 سے گرفتارکر لیا گیا، جو گزشتہ روز اسلام آباد پہنچی تھیں۔

تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور حملے سے قبل اپنی والدہ سےرابطے میں تھا اور کارروائی سے قبل اپنی والدہ سے اجازت بھی مانگی۔

مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے سے پہلے بھی ملزم نے آخری بار موبائل فون کال پر والدہ سے رابطہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترلائی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے میں 30 سے زیادہ افراد شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں بھارت ملوث، اسلام آباد دھماکے کا ماسٹر مائنڈ افغان شہری گرفتار کرلیا، وزیر داخلہ

آج وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ خود کش حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، اور حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز