جنوبی کوریا کی کرپٹو ایکسچینج کی غلطی، 40 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے بٹ کوائن صارفین کو منتقل

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کی معروف کرپٹو کرنسی ایکسچینج بیتھمب نے ہفتے کے روز ایک سنگین تکنیکی غلطی پر معذرت کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پلیٹ فارم نے غلطی سے 40 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے بٹ کوائن صارفین کو منتقل کر دیے، جس کے باعث عارضی طور پر مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔

کمپنی کے مطابق جمعے کو پیش آنے والے واقعے میں غلطی سے 6 لاکھ 20 ہزار بٹ کوائنز صارفین کو بھیج دیے گئے، جن کی موجودہ مالیت 40 ارب ڈالر سے زائد بنتی ہے۔ واقعے کے 35 منٹ کے اندر 695 متاثرہ صارفین کے ٹریڈنگ اور نکالنے کے عمل کو معطل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی، بٹ کوائن کی قیمت 16 ماہ کی کم ترین سطح پر

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیتھمب ہر صارف کو ایک پروموشنل اسکیم کے تحت تقریباً 2 ہزار جنوبی کوریائی وون (تقریباً 1.37 ڈالر) منتقل کرنا چاہتا تھا، تاہم تکنیکی خرابی کے باعث ہر صارف کو تقریباً 2 ہزار بٹ کوائن منتقل ہو گئے۔

بیتھمب نے اپنے بیان میں کہا کہ پروموشنل ایونٹ کے دوران تقسیم کے عمل میں پیدا ہونے والی الجھن پر وہ صارفین سے مخلصانہ معذرت خواہ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ غلطی سے منتقل کیے گئے 99.7 فیصد بٹ کوائن واپس حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ باقی نقصان کی مکمل تلافی کمپنی اپنے وسائل سے کرے گی۔

بیتھمب نے تسلیم کیا کہ اس واقعے کے باعث پلیٹ فارم پر بٹ کوائن کی قیمتوں میں وقتی طور پر ‘شدید اتار چڑھاؤ’ آیا، کیونکہ کچھ صارفین نے موصول ہونے والے ٹوکن فوری طور پر فروخت کر دیے۔ کمپنی کے مطابق صورتحال کو پانچ منٹ کے اندر قابو میں کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: بٹ کوائن یا گولڈ: موجودہ وقت میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین آپشن کیا ہے؟

پلیٹ فارم کے چارٹس کے مطابق جمعے کی شب بٹ کوائن کی قیمت میں عارضی طور پر 17 فیصد کمی دیکھی گئی اور قیمت 8 کروڑ 11 لاکھ وون تک گر گئی۔ ہفتے کے روز جاری ایک علیحدہ بیان میں بیتھمب نے کہا کہ قیمتوں میں اچانک کمی کے باعث کچھ صارفین کے سودے ناموافق نرخوں پر طے ہوئے، جن میں ‘گھبراہٹ میں فروخت’ بھی شامل تھی۔ کمپنی نے اعلان کیا کہ متاثرہ صارفین کو مکمل قیمت کے فرق کے ساتھ اضافی 10 فیصد بونس بھی ادا کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق اس واقعے سے تقریباً ایک ارب وون کا نقصان ہوا ہے۔ بیتھمب نے واضح کیا کہ یہ واقعہ کسی بیرونی ہیکنگ یا سیکیورٹی خلاف ورزی کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ اندرونی تکنیکی غلطی کے باعث پیش آیا۔

دوسری جانب دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن اس ہفتے عالمی سطح پر بھی دباؤ کا شکار رہی اور نومبر 2024 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کے بعد ہونے والے اضافے کے بیشتر فوائد کھو بیٹھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں