وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پی پی ایل انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں فریقین کے مابین طے شدہ معاہدے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کا مفاد سب سے مقدم ہے اور وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے۔
مزید پڑھیں: شاہد رند کی بحیثیت معاون وزیراعلیٰ بلوچستان تقرری عدالت میں چیلنج
اجلاس میں اسکالرشپ، سوئی ٹاؤن کی طوطا کالونی، عدل خان اور پھونگ کالونی میں گیس کی عدم فراہمی اور ملازمتوں میں سست روی پر وزیر اعلیٰ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوئی سے نکلنے والی گیس سے سوئی ٹاؤن کے باسی محروم ہیں اور آج بھی خواتین لکڑیوں پر روٹی پکانے پر مجبور ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت پی پی ایل انتظامیہ اور اعلیٰ حکام کا اجلاس. فریقین کے مابین طے شدہ معاہدے پر پیشرفت کا جائزہ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کا مفاد سب سے مقدم ہے اور وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے۔@Aadiiroy2 #Balochistan pic.twitter.com/n15wFThn6h
— Media Talk (@mediatalk922) February 11, 2026
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ پی پی ایل کے باوجود وعدوں پر عمل نہ ہونا تشویشناک ہے، اسکالرشپس، سن کوٹہ اور مقامی بھرتیوں میں تاخیر ناقابل قبول ہے، اور ویل چوکیدار کی خالی آسامیوں پر مقامی افراد کی بھرتی میں حیل و حجت قبول نہیں۔
انہوں نے ہدایت دی کہ سن کوٹہ کے تحت خالی آسامیوں پر فوری مقامی بھرتی کی جائے اور مقررہ ٹائم لائن میں عملی پیشرفت نہ ہوئی تو دیگر آپشنز زیر غور آئیں گے۔
مزید پڑھیں: ریلوے کی صوبائی سطح پر منتقلی تاریخی اقدام ہے، حنیف عباسی کی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ اجلاس میں گفتگو
پی پی ایل حکام نے اجلاس میں یقین دہانی کرائی کہ گیس فراہمی کا 80 فیصد کام مکمل ہے اور تمام زیر التوا امور جلد از جلد نمٹا کر عوامی مسائل کا ادراک کیا جائے گا۔














