’میرا بیٹا مجھے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے‘، احمد شہزاد شو کے دوران آبدیدہ ہوگئے

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق اوپنر بیٹر احمد شہزاد ایک ٹی وی شو کے دوران جذباتی ہو گئے انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا 9 سال کا ہے اور وہ مجھے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔

تابش ہاشمی کے شو میں ان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا رات کو میرے ساتھ سوتا ہے وہ میرا دل رکھنے کے لیے کہتا ہے بابا مجھے یاد ہے آپ کھیلتے تھے لیکن اب میں آپ کو اچھے طریقے سے یاد رکھ پاؤں گا۔ انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ میں ویسے خوش ہوں لیکن یہ چیز ہے جو میرے دل کو لگی اور مجھے شدید دکھ ہوتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cricflow (@cricflow.icc)

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کھیلنے کی بہت خواہش ہے اور دوسروں کو کھیلتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ گزشتہ اٹھارہ سال کے اپنے تجربات اور یادیں ہمیشہ ان کے ذہن میں رہتی ہیں اس لیے لیگز کے ابتدائی دو تین دن ان کے لیے خاصے مشکل تھے۔

احمد شہزاد نے واضح کیا کہ ان کے نام کے حوالے سے مختلف افواہیں چلائی جاتی ہیں جیسے ان کی ریٹائرمنٹ یا بین لگنے کی خبریں جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرا نام پی ایس ایل میں آتا تو ٹیم اور لیگ دونوں کو فائدہ ہوتا۔ میرا اٹھارہ سے انیس سال کا تجربہ ٹیم کی قیادت میں کام آ سکتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں