وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں ترلائی مسجد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خودکش حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترلائی دھماکے کے بعد پروپیگنڈا: سیکیورٹی ذرائع نے حقائق واضح کر دیے
وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہ میں خودکش حملہ انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ترلائی امام بارگاہ کا دورہ، خودکش حملے کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات!
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ترلائی امام بارگاہ کا دورہ کیا اور خودکش حملے میں جاں بحق افراد کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے واقعے کے متاثرہ خاندانوں کے گھروں پر جا کر ان سے… pic.twitter.com/NSBffg4wqa
— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) February 12, 2026
سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت اس افسوسناک سانحے پر لواحقین کے غم میں شریک ہے اور متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد ہے اور ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ترلائی کی امام بارگاہ میں دھماکا، 30 سے زیادہ افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی
یاد رہے کہ یہ حملہ گزشتہ جمعے کو ہوا، جس میں کم از کم 32 افراد شہید اور 169 سے زائد زخمی ہوئے تھے، جب مسجد میں نمازیوں کے اجتماع کے وقت خود کش دھماکا ہوا۔ یہ اسلام آباد میں گزشتہ دہائی کے دوران سب سے شدید حملوں میں سے ایک تھا۔














