سپریم کورٹ نے عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کا حکم دیا تو حکومت اسے تسلیم کرے گی، رانا ثنااللہ

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کا حکم دیا تو حکومت حکم پر عمل کرے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ مکمل طور پر نہیں پڑھی، میڈیا سے اس بارے میں معلومات ملی ہیں، رپورٹ میں عمران خان کو جیل میں میسر جو سہولیات سامنے آئی ہیں وہ وہی سہولتیں ہیں جو انہیں شروع سے حاصل ہیں۔ پی ٹی آئی مسلسل پروپیگنڈا کرتی رہی کہ انہیں کوئی سہولت حاصل نہیں اور وہ قید تنہائی میں ہیں، انہیں کھانے پینے کی کوئی سہولت نہیں دی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات، سلمان صفدر کی 7 صفحات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

انہوں نے کہا کہ سپرنڈنٹ جیل نے جو رپورٹ پیش کی ہے اسی سے ملتی جلتی رپورٹ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے بھی سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے۔ چیف جسٹس نے بھی کہا ہے کہ انہوں نے دونوں رپورٹس دیکھی ہیں جو آپس میں ایک جیسی ہیں۔ یہ بات طے ہوگئی ہے کہ عمران خان کو سہولیات حاصل ہیں۔ قائد نواز شریف سمیت ہمارا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ جیل مینوئل کے تحت انہیں سہولیات ملنی چاہیے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ کہا گیا ہے کہ اکتوبر سے عمران خان کی آنکھ کو مسئلہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر حکومت ان کی صحت پر سیاست کرے تو یہ جرم ہے اور اگر پی ٹی آئی سیاست کرے تو وہ بھی جرم ہے۔ یہ غلط بات ہے کہ اکتوبر سے انہیں یہ مسئلہ تھا۔ 2 دسمبر کو عظمیٰ خان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، اس وقت کیا عمران خان یہ نہیں بتا سکتے تھے کہ ان کی آنکھ میں مسئلہ ہے اور ان کی آنکھ کی بینائی اتنی فیصد جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آنکھ کا مسئلہ 2 دسمبر کے بعد ہوا، جس کے بعد جیل حکام نے اسپیشلسٹ کو بلایا، جنہوں نے عمران خان کی آنکھ کے ٹیسٹ کیے اور پھر تجویز کیا کہ ان کا علاج فلاں اسپتال میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے عمران خان کی سیاست ترک کردی، رانا ثنااللہ

ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر صفدر نے جو کہا کہ عمران خان کی ایک آنکھ لال ہے وہ غصے سے لال تھی۔ اس سے قبل اسپیشلسٹ نے ان کی آنکھ کا معائنہ کیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں انجکشن لگنا ہے۔ وہ انجکشن جیل کے اسپتال میں بھی لگ سکتا تھا تاہم انہیں پمز شفٹ کیا گیا۔ جیل حکام نے اپنی ذمہ داری پوری طرح سے نبھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پمز میں آنکھوں کے بہترین ڈاکٹرز ہیں، تاہم اگر عمران خان کسی اور جگہ سے چیک کروانا چاہتے ہیں تو کینسر کے اسپتال سے نہیں کروائیں گے۔ اگر وہ شفا اسپتال میں جانا چاہتے ہیں تو وہاں بھی ان کا معائنہ ہوگا۔ اگر سپریم کورٹ انہیں بیرون ملک منتقل کرنے یا ملک کے کسی اسپتال میں منتقل کرنے کا حکم دیتی ہے تو حکومت حکم مانے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم