چین کی نیشنل مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہدایت دی ہے کہ بچوں کے فارمولے (انفینٹ فارمولہ) بنانے والی کمپنیوں کو نقصان دہ عنصر Cereulide کے لیے ٹیسٹ کرنا لازمی ہوگا، جو حال ہی میں عالمی سطح پر متعدد مصنوعات کے ری کال کا سبب بنا اور جس کا تعلق چین کی ایک بائیوٹیک کمپنی سے بتایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:بچوں کی صحت اور ماؤں کو بااختیار بنانے کے لیے قومی سطح پر عزم کا اظہار
دسمبر 2025 سے، سوئس کمپنی نیسلے سمیت کئی مینو فیکچررز نے 60 سے زائد ممالک میں ایسے فارمولے واپس طلب کیے ہیں جوBacillus cereus بیکٹیریا کی کچھ قسموں سے پیدا ہونے والے عنصر سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ Cereulide کے اثرات میں قے، متلی اور اسہال شامل ہیں۔
چین کی ریاستی مارکیٹ ریگولیشن ایڈمنسٹریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام مینوفیکچررز کو Cereulide ٹیسٹنگ لازمی کرنی ہوگی اور خام مال کی قبولیت اور کوالٹی کنٹرول میں سخت رویہ اپنانا ہوگا۔
مزید پڑھیں:نیسلے کی تیار کردہ بچوں کی خوراک سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
بیان میں کسی مخصوص چینی کمپنی کا نام نہیں لیا گیا، تاہم حالیہ ری کال نے ووہان میں قائم Cabio Biotech پر عالمی توجہ مرکوز کر دی ہے، جو ARA (ایک فیٹی ایسڈ جو بنیادی طور پر بچوں کے فارمولے اور دیگر خوراک میں استعمال ہوتا ہے) کی پیداوار میں دنیا کی بڑی کمپنیوں میں شامل ہے۔














