پی ٹی آئی دھرنا پارلیمنٹ کے اندر منتقل، عمران خان کو اسپتال میں داخل نہ کرنے تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان کی صحت پر تحفظات اور ان کو مناسب علاج کی فراہمی کے حق میں جمعے کو شروع ہونے والا پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ ہاؤس پر دھرنا بدستور جاری ہے جس میں

اپوزیشن کی اعلیٰ قیادت بھی شریک ہے تاہم قائدین احتجاج کے دوران روشنی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر جاکر بیٹھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے لیے تیار، مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ماضی کے تجربات سے محتاط رہنے کے حامی

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے تمام داخلی و خارجی دروازے تاحال نہیں کھولے گئے جس کے باعث کشیدہ صورتحال برقرار ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پارلیمنٹ کے اندر نہیں پہنچ سکے

اراکین کی آمد و رفت محدود

مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے اپوزیشن ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز سے باہر نکلنے سے بھی روک دیا جس پر اپوزیشن نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنے والے اپوزیشن ارکان سے حکومتی نمائندوں نے رابطہ کیا تھا۔

ون پوائنٹ ایجنڈا: عمران خان کی صحت

اپوزیشن قیادت نے حکومتی نمائندے کے سامنے اپنا ون پوائنٹ ایجنڈا رکھا اور واضح کیا کہ مطالبہ تسلیم کیے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔

اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ان کا واحد ایجنڈا ہے اور اس معاملے پر فوری پیشرفت ضروری ہے۔

حکومتی نمائندے نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد جواب دینے کی یقین دہانی کرائی۔

قیادت کے بیانات

دریں اثنا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اگر پارلیمنٹ کے تمام دروازے بند کیے گئے تو اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے سامنے ہی احتجاج جاری رکھیں گے۔

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ دھرنا مکمل طور پر پرامن ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کے ذاتی معالج اور اہلِ خانہ کی ملاقات کرائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں بتایا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہتر ہے تاہم اب شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں ماہر ڈاکٹرز موجود ہیں اور بانی پی ٹی آئی کا مناسب علاج یقینی بنایا جانا چاہیے۔ ان کے بقول اس معاملے کو مزید الجھانے کے بجائے افہام و تفہیم کے ذریعے حل کی طرف بڑھنا وقت کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کے احتجاج کے اعلان کے پیش نظر ریڈ زون کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا جس کے باعث پارلیمنٹ جانے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں اور اراکین اسمبلی کو بھی آگے بڑھنے سے روک دیا گیا جس پر تحریک تحفظ آئین پاکستان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ بند کر دیے گئے ہیں جبکہ عمارت کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی پہنچا دی گئی تھیں۔

ریڈیو پاکستان چوک سے شاہراہ دستور کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا اور پولیس نے شہریوں اور اراکین اسمبلی کو پارلیمنٹ کی جانب جانے سے روک دیا۔

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اقبال آفریدی اور عمیر نیازی بھی چوک پر روکے گئے جبکہ پارلیمنٹ جانے سے روکنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی فتح اللہ خان کی پولیس سے تکرار بھی ہوئی۔

ریڈ زون سیل کیے جانے کے باعث اطراف میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے اور شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دے دیا۔ اپوزیشن رہنماؤں کے مطابق یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک عمران خان کو الشفا اسپتال میں داخل نہیں کر دیا جاتا۔

پارلیمنٹ کے باہر علی امین گنڈاپور کا بیان، عمران خان کو آنکھ عطیہ کرنے کا اعلان

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے آنکھ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان کے حلقے کے متعدد افراد انہیں پیغامات بھیج رہے ہیں کہ وہ بھی عمران خان کو اپنی آنکھ عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عطیہ دینے کے خواہشمند افراد کی باقاعدہ فہرست بھی تیار کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس تقریباً 100 افراد کے نام موجود ہیں جنہوں نے اپنی آنکھ عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق یہ عوام کی اپنے لیڈر سے محبت اور وابستگی کا اظہار ہے۔

علی امین گنڈاپور نے اپنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں انہیں تشدد کا سامنا کرنا پڑا اور الیکٹرک شاکس دیے گئے، جس کے باعث ان کی ایک آنکھ متاثر ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اپنی آنکھ عطیہ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی احتجاج میں اب اجتماعی استخارہ ہوگا، شیرافضل مروت کا طنز

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام عمران خان سے اظہارِ یکجہتی اور محبت کی علامت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آئیے لندن کا بہترین چہرہ دکھائیں‘، میئر صادق خان نے لیسٹر اسکوائر میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا

پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان نے اب تک کتنے ٹی20 میچز کھیلے اور نتائج کیا رہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام کی تبدیلی کا اشارہ، ایک اور بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں بھیجنے کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت سے بڑے مقابلے سے قبل پاکستان کا بھرپور ٹریننگ سیشن

دہلی یونیورسٹی میں اختلاف کی قیمت؟ ایک واقعہ، کئی سوالات

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟