شیخ رشید کا شراب نوشی ٹیسٹ کرانے سے انکار۔ ماجرا کیا ہے؟

جمعرات 2 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ شب گرفتار ہونے والے عوامی مسلم لیگ کی سربراہ پولیس شیخ رشید نے الکوحل ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق پولیس شیخ ریشد کو الکوحل ٹیسٹ کے لیے پولی کلینک اسپتال لائی۔ تاہم اس موقع پر شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے الکوحل ٹیسٹ کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کیا جبکہ انہوں نے ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل لینے دیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے ای سی جی کرانے سے انکار کیا۔

دلچسپ بات ہے کہ گرفتاری کے باوجود ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکٹیو ہے، ایسے میں سوال یہ پیدا ہوگیا کہ ان کا یہ اکاؤنٹ کون استعمال کر رہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولی کلینک میں شیخ رشید احمد کا کوئی اور ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرے گی۔

قبل ازیں رات گئے گرفتار ہونے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتاری کے بعد تھانہ آب پارہ منتقل کردیا گیا ہے۔

نجی چینل کے مطابق اس موقع پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ان لوگوں نے دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوکر میرے بچوں کو مارا ہے، میرے ساتھ زیادتی اور ظلم کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سو دو سو مسلح لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے اور میرے ملازمین پر تشدد کیا، میرے گھر کی تلاشی لی۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ یہ لوگ سیڑھیاں لگا کر گھر میں داخل ہوئے، گھر کے دروازے توڑے اوربدتمیزی کی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے زبردستی گاڑی میں ڈال کر یہاں لایا گیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ تھانہ آب پارہ کے ایس ایچ او کو ن لیگ نے لگایا ہے اور رانا ثنا اللہ یہ سارا کام کروا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp