اسحاق ڈار سلامتی کونسل میں غزہ کا مقدمہ پیش کریں گے، 18 فروری کو نیویارک کا دورہ شیڈول

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 فروری 2026 کو فلسطین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اعلیٰ سطحی بریفنگ میں شرکت کے لیے نیویارک کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اجلاس برطانیہ کی وزیر خارجہ کی زیرِ صدارت ہوگا، جو اس وقت سلامتی کونسل کی صدر بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: سلامتی کونسل غزہ میں جاری مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے، پاکستان

بریفنگ کے دوران نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ پاکستان کے فلسطین سے متعلق اصولی اور مستقل مؤقف کا اعادہ کریں گے۔

وہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر اپنے کنٹرول کے حالیہ غیرقانونی فیصلوں کی سخت مخالفت کا اظہار کریں گے، اور غزہ میں مستقل جنگ بندی پر زور دیں گے۔

اسحاق ڈار سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر مکمل عملدرآمد، انسانی امداد میں اضافے اور غزہ کی بحالی و تعمیرِ نو کے فوری آغاز کی ضرورت کو اجاگر کریں گے۔

وہ اس امر کو بھی نمایاں کریں گے کہ پاکستان بین الاقوامی اور علاقائی شراکت داروں، بشمول 8 عرب و اسلامی ممالک کے گروپ اور امریکا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر منصفانہ اور پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے، جس کے نتیجے میں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی تکمیل اور 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے والی آزاد، خودمختار اور مربوط فلسطینی ریاست کا قیام ممکن ہو سکے۔

مزید پڑھیں: سلامتی کونسل غزہ میں قتل عام روکنے میں ناکام ہو چکی، فلسطین کا 2 ریاستی حل ہی واحد آپشن ہے، پاکستان

دورے کے موقع پر وہ اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، اور مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟