شاہین آفریدی کے چار چھکے: “شاہین کاپہلا کام چھکے لگانا نہیں وکٹ گرانا ہے”

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے فاسٹ باؤلر اور سٹار کرکٹر شاہین شاہ آفریدی جو اپنی تیز گیند بازی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ان دنوں اپنی بیٹنگ اور چھکوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ شاہین آفریدی اس وقت برطانیہ کی ٹی ٹوئنٹی لیگ وائٹلٹی بلاسٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، گزشتہ دن ہونے والے میچ میں شاہین آفریدی باولنگ کرتے ہوئے کافی مشکلات کا شکار رہے جہاں انہوں نے چار اوورز میں 45 رنز دینے کے بعد صرف ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 11.25 تھا۔

شاہین آفریدی باؤلنگ کے دوران تو اچھی کارگردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے، لیکن بیٹنگ کے دوران انہوں نے 16ویں اوور میں چار چھکے لگا کر صرف 11 گیندوں پر 29 رننز بنا کر اپنے مداحوں کا دل خوش کردیا۔

ان کی بیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی تو صارفین کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے نظر آیا ، جہاں ان کے مداح ان کی خراب باؤلنگ کی وجہ سے دلبرداشتہ نظر آئے وہی کچھ مداح ایسے بھی تھے جن کو ان کے چھکے دیکھ کر سابق کپتان شاہد آفریدی کی یاد آنے لگی۔

سپورٹس اور کرکٹ کے حوالے سے تبصرہ کرنے والے صحافی شعیب جٹ نے لکھا جو لوگ شاہین کے 4 چھکے لگانے پر خوشی سے ناچ رہے ہیں ان کو شاہین کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے، کیونکہ وہ اسپیشلسٹ باؤلر کے طور پر اپنی ٹیم کے لیے یہ میچ بھی جیتنے میں ناکام رہے ہیں 4/45/1 اچھے اعداد نہیں ہیں۔شاہین کاپہلا کام چھکے لگانا نہیں وکٹ گرانا ہے۔پاکستان کو شاہین کی ضرورت ہے وکٹ لینے والے کھلاڑی کے طور پر سکس ہٹر کے طور پر نہیں۔

 

گفتگو مزید آگے بڑھی تو تبصروں ایک طوفان امڈ آیا اور صارفین شاہین آفریدی کی کارگردگی کے حوالے سے مختلف رائے دیتے نظر آئے ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تو کیا اگر اسے بیٹنگ ملے تو وہ چھکے نہ لگائے۔۔یہ کیسی بے تکی بات ہے

جہاں صارفین ان کی بیٹگ پرفارمنس سے خوش دیکھائی دیے وہی کچھ صارفین ایسے بھی تھے جن کو لگتا ہے کہ شاہین آفریدی کی خراب پرفارمنس کے پیچھے ان کی انجری ہوسکتی ہے ، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا شاہین انجری کے بعد سے ویسا بولر نہیں رہا۔ اپنی سپیڈ کھو دی ہے۔

 

کچھ صارفین کو شاہین آفریدی کے مستقبل کی فکر ستانے لگی ایک صارف نے لکھا شاہین بھی عرفان پٹھان کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔ شروع کے دنوں میں پٹھان بہت اچھے بالر تھے دونوں طرف سونگ بھی کرتے تھے پھر پٹھان نے زیادہ توجہ بیٹنگ پر دینا شروع کر دی۔ اس کے بعد نا تو پٹھان بالر رہے اور نا بیٹسمین۔ کہیں آفریدی کے ساتھ بھی ایسا نا ہو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شاہین آفریدی پاکستان سپر لیگ میں اپنی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے میچ جتوا چکے ہیں جبکہ صارفین کا ماننا ہے کہ ان کو آل راؤنڈر بننے کے بجائے صرف اپنی باؤلنگ پر توجہ دینی چاہیے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ایوان بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مخالف کون؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت