علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر، علی اصغر جنرل سیکرٹری نامزد

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی نامزدگی عمل میں لائی گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور علی اصغر خان کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منظوری سے دونوں نامزدگیوں کا نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج میں اہم املاک کو نشانہ بنانے کو وجہ بنا کر کئی اہم رہنما پارٹی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں جن میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سابق صدر پرویز خٹک بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 9مئی کے واقعات پر عامر کیانی نے پی ٹی آئی چھوڑ دی، سیاست سے بھی دستبردار

اس کے علاوہ عامر کیانی، فواد چوہدری، فیاض الحسن چوہان سمیت درجنوں رہنما تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں۔ ان میں کچھ شخصیات ایسی بھی ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کے ساتھ سیاست سے بھی دستبرداری کا اعلان کیا ہے اوراُن میں شیریں مزاری، علی زیدی، عمران اسماعیل سر فہرست ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں جس کے بعد یہ ذمہ داری عمر ایوب کو سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسد عمر پارٹی عہدوں سے مستعفی، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کر دی

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت