آصف زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات، سیاسی استحکام کے لیے کوششوں پر زور

اتوار 4 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے لاہور میں اہم ملاقات کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا کی سیاسی، اقتصادی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث رہے جبکہ صوبے میں معاشی بحران کے باعث مسائل و مشکلات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں معلوم تھا مہنگائی بڑھے گی لیکن عمران خان کو ہٹانا ضروری تھا، آصف زرداری

شرکا نے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں سیاسی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے متحد ہو کر کوششیں کرنے پر زور دیا۔

ملاقات میں نگران صوبائی وزرا منظور آفریدی، فضل الٰہی، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ، سابق صدر میاں انجم نثار اور خواجہ شاہ زیب اکرم بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ سابق صدر مملکت آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور ایک بڑا سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر اہم شخصیات کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp